لاک ڈاؤن پر عملدرآمد، لاپتہ بلوچوں کے لواحقین کا احتجاجی کیمپ 4اپریل تک موخر

کوئٹہ (پ ر) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ اور وائس چیئر مین ماما قدیر بلوچ نے کہا ہے کہ ہماری تنظیم کے پلیٹ فارم سے پچھلے گیارہ سالوں سے لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کیلئے ہمارا بھوک ہڑتالی کیمپ سردی بارش، آندھی ہو یا طوفان بلا ناغہ جاری رہاہے ہم شال کی شدید سردی اور برفباری کی وجہ سے موسم سرما میں اپنے کیمپ کو 3مہینے کیلئے کراچی منتقل کرتے ہیں اور لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کوئٹہ تا کراچی تا اسلام آباد 3000کلو میٹر پیدل لانگ مارچ کیا ان گیارہ سالوں کے دوران ہم نے تمام ملکی و عالمی قوانین کا نہ صرف خیال رکھا بلکہ سختی سے ان قوانین کی پابندی کی۔ زمہ دار اداروں نے ہر قدم پر از خود ملکی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی اور آج کل وباء کی دنوں میں بھی قوانین کی پامالی کی جارہی ہے کرونا کی روک تھام کیلئے حکومت بلوچستان نے چار اپریل تک لا ک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے ہم حکومت بلوچستان کے اعلان من و عن احترام کرتے ہوئے احتجاجی کیمپ موخر کرتے ہیں۔5اپریل 2020کو دوبارہ احتجاجی کیمپ کا انعقاد کیاجائے گا مستقبل میں بھی حالات کا جائزہ لیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں