اثاثہ جات کیس: لیگی رہنما خواجہ آصف کو احتساب عدالت پیش کر دیا گیا

لاہور: اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کو احتساب عدالت پیش کر دیا گیا۔ نیب تفتیشی افسر جسمانی ریمانڈ کی استدعا کریں گے۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج جوادالحسن سماعت کریں گے۔

یاد رہے گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت نے خواجہ آصف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیا تھا۔ نیب نے خواجہ آصف کے 2 روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں