وزیراعظم نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کل اتوار کو پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم کرونا سے نمٹنے کیلئے لانگ ٹرم پالیسی پر مشاورت کریں گے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ کور کمیٹی اجلاس اتوار کی سہ پہر 3 بجے بنی گالہ میں ہوگا۔ وزرائے اعلیٰ پنجاب و خیبرپختونخواہ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ جبکہ سندھ، پنجاب اور کے پی کے گورنرز بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس میں وزیراعظم کرونا سے نمٹنے کیلئے لانگ ٹرم پالیسی پر مشاورت کریں گے۔ کور کمیٹی کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق تجاویز دے گی۔اجلاس میں لاک ڈاؤن، معیشت، ملکی ضروریات اور سیاسی جماعتوں کے تعاون پر بات ہوگی۔ جبکہ کرونا سے نمٹنے کیلئے ملکی صلاحیت اور غیر ملکی تعاون پر بھی غور کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply