اب پارلیمنٹ اسٹیبلشمنٹ نہیں عوام کی طاقت سے آئے گی،عثمان کاکڑ

کوئٹہ:پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ نیب گوانتاناموبے بن گیا ہے جہاں کوئی قانون لاگو نہیں ہوتاغیر آئینی حکومت کے سارے کام اور فیصلے غیر آئینی ہوتے ہیں موجودہ حکمران سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے شاگر د ہیں پاکستان جمہوری تحریک اسٹیبلشمنٹ کی سیاست میں مداخلت کے خاتمے آئین کی بالادستی،قانون کی حکمرانی تک جدوجہد جاری رہے گی عوام کی طاقت سے مضبوط پارلیمنٹ ہی آئین کی حکمرانی کا ضامن ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ غیر آئینی حکومت کے سارے کام اور فیصلے غیر آئینی ہوتے ہیں افغان جنگ میں جو لوگ حصہ تھے، ان کے آمدن سے زائد اثاثوں کا ریکارڈ لے کر آئیں،ان کے اثاثے کھربوں میں ہوں گے،جن لوگوں نے وار زون میں کام کئے انکے اثاثوں کی تفصیلات بھی لے آئیں،انہوں نے مزید کہا کہ ایک سابق چیف جسٹس نے آئین سے غداری کی، ا ن کے آمدن سے زائد اثاثوں کی تفصیلات بھی دیدیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیب کی کرتوت سے لوگ حیران ہوجائینگے نیب کسٹڈی میں 12سے زائد افراد قتل کئے جاچکے ہیں جن میں اسلم مسعود،اعجاز میمند،ظفر اقبال،راجا اصف،آصف منیر،ناصر شیخ ہے،طاہر امین،آغا محمد سجاد،چوہدری ارشد شامل ہیں نیب کا احتساب ہونا چاہیے براڈ شیٹ فارم پر 7ارب روپے وکیل کو جمع کئے ہیں لیکن ملک کی خزانے میں ایک روپیہ بھی جمع نہیں کرا یا آئین سے غداری کرنے والوں کا احتساب دیا جائے وزیراعظم کے ایڈوائزر شہزاد اکبر کے اثاثوں کی تفصیل منظر عام پر لا نی چاہیے نیب گوانتاناموبے بن گیا ہے جہاں کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا نیب کو مارشل لاء ادارے کی طرح چلا ہے ہیں۔نیب چئیرمین، لاپتہ کمیشن کا سربراہ تھا، اس نے آئین، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی، چیئر مین نیب جو لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ بھی ہے ان کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموشی اختیار کی گئی ہے خورشید شاہ ہو یا خواجہ آصف کو بے گناہ حراست میں رکھا گیا ہے اگر ہم اس گوانتانامو بے کے خلاف آج متحدنہیں ہوئے تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے ہمیں قطعاً اس طرح بلیک میلنگ کرنے والا ادارہ قابل قبول نہیں حکمران کو رونا کی آڑ میں چھپ نہیں سکتی پاکستان جمہوری تحریک اسٹیبلشمنٹ کی سیاست میں مداخلت کے خاتمے آئین کی بالادستی،قانون کی حکمرانی تک جدوجہد جاری رہے گی حکمرانوں نے سینیٹ کو کورونا کی آڑ میں تالہ لگانے کی کوشش کی ہے اپنے آپ کو اصول پسند کہنے والے قومی اسمبلی کو تالہ لگانے کے درپے ہیں موجودہ حکمران سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے شاگر د ہیں پی ڈی ایم کی جانب سے جدوجہد کو اداروں پر حملہ گردانہ جاتا ہے لیکن مسلط نا اہل وسلیکٹڈ لوگ پی ڈی ایم پر الزامات کے ذریعے خود کو بری الزمہ نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں متحد ہیں جو فیصلہ ہوا اس پر عمل کرینگے کسی کے کندھوں پر پارلیمنٹ کو نہیں چلا یا جاسکتا عوام کی طاقت سے مضبوط پارلیمنٹ ہی آئین کی حکمرانی کا ضامن ہے میڈیا کنٹرولڈ ہے ایک دن پریس کانفرنس میں ادریس صاحب نے کہا کہ نا چیڑ ملنگانومیں یہ کہتا ہوں کہ نہ چیڑ حریت پسندوں، جمہوریت پسندوں اوروطن دوستوں کو نہ چیڑ حکمرانوں میں جرات نہیں کہ غلط کو غلط کہیں انہوں نے کہا حکومت کو غیر آئینی انداز سے مسلط کیا گیا، انکو جو کہا جائے گا وہ ماننا پڑے گا، چاہے اسرائیل کو تسلیم لرنا ہو، کوئی غیر آئینی کام کرنا ہو، آپ کو ماننا پڑے گا۔انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ہم اسٹبیلشمنٹ کو مجبور کریں گے کہ وہ سیاست میں مداخلت نہ کریں اب پارلیمنٹ اسٹیبلشمنٹ نہیں عوام کی طاقت سے آئے گی،محمود اچکزئی نے جو کراچی میں کہا وہ ٹھیک کہا ہے، صحیح تاریخ بیان کی ہے۔ انہوں کہا ملتان کے مخدوم کے آباو اجداد کے بارے میں معلوم کر یں کون انگریز کی فوج میں تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں