ضمنی الیکشن ملتوی کئے جائیں، بلوچستان حکومت کا الیکشن کمیشن کو خط

کوئٹہ:بلوچستان حکومت نے موسمی حالات اور امن و امان کی غیر مستحکم حالت کے پیش نظر پشین میں ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے پشین کے ضمنی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ پشین میں جنوری اور فروری میں موسم شدید سرد ہوگا اس کے علاوہ جنوری اور فروری کے دوران برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے،موسم و دیگر وجوہات پر ضلعی انتظامیہ کا الیکشن انتظامات کرنا ممکن نہیں ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پشین میں امن کی صورتحال بھی غیر مستحکم ہے، قانون نافذ کرنیوالے ادارے ریاست مخالف عناصر کیخاتمے کیلئے سرگرم ہیں، اس کے علاوہ خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کرونا کی دوسری لہر سیبڑی تعداد میں لوگ متاثر ہورہے ہیں، ضمنی الیکشن کے موقع پرحلقے میں سیاسی سرگرمیوں،کارنرمیٹنگز،اجتماعات سیکروناپھیلا کا خطرہ ہے، لہذا عوام کے تحفظ اور صحت سمیت تمام حقائق مدنظر رکھ کر الیکشن کمیشن پی بی20کاضمنی الیکشن ملتوی کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں