تجابان لیٹریسی سوسائٹی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

تجابان(انتخاب نیوز) ضلع کیچ کے علاقے تجابان میں تجابان لیٹریسی سوسائٹی کے زیراہتمام علاقے کے لوگوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، فری میڈیکل کیمپ میں تجابان اور آس پاس کے علاقے کے لوگوں نے حصہ لیا جہاں لوگوں کی چیک اپ اور انہیں مفت دوائیاں فراہم کی گئی، اس دوران تقریبا چھ سو سے زائد مریضوں کی چیک اپ کی گئی۔ تجابان کیچ کے ان علاقوں میں شامل ہے جہاں عام لوگوں کو بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں