اللہ نے ثنا جیسی بیوی دیکر سوچ سے زیادہ نوازا :مفتی انس
بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے شوہر مفتی انس نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے کہ ثنا خان جیسی بیوی دیکر اللہ نے سوچ سے زیادہ نواز دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا جو شوبز کی دنیا چھوڑ کر اسلام کی طرف آئیں اور وہ اکثر اپنے شوہر مفتی انس کے ساتھ محبت بھرے تعلق کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ ان کے شوہر مفتی انس نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا کہ انہیں کتنی نیک بیوی ملی ہے۔
مفتی انس نے لکھا کہ اللہ نے مجھے سوچ سے زیادہ نواز دیا ہے ٗ مجھے اور کیا چاہیے ؟ ایک نیک بیوی کی شکل میں ۔ مفتی انس مسلسل اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے اپنی اور ثنا کی تصاویر شیئر کرتے ہیں اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ سب سے خوبصورت بیوی وہ ہوا کرتی ہےوہ آپ کو جنت کو قریب لے آئے۔ ثنا خان جیسی بیوی عطا کر کے اللہ تعالیٰ نے مجھ پر خاص کرم کیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ نے بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہوں نے مفتی انس سے شادی کا اعلان کر دیا اور اب وہ اکثر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر کامیاب شادی شدہ زندگی کے نسخے شیئر کرتے ہیں۔