سانحہ مچھ کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے تحت جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا کوئی دین مذہب نہیں ہے سانحہ مچھ نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے، مسلم لیگ(ن) کی مرکزی اور صوبائی قیادت سانحہ مچھ کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کے تحت جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطالبے کی حمایت کرتی ہے بلوچستان میں بسنے والی تمام اقوام کو ملکر صوبے کا امن بحال کرنا ہوگا، یہ بات انہوں نے منگل کو مغربی بائی پاس پر سانحہ مچھ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین اور ہزارہ برداری کی جانب سے دئیے دھرنے سے اظہار یکجہتی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، ژوب ڈویژن کے صدر جلیل موسیٰ خیل، نسیم الرحمن ملاخیل، ملک ظاہر کاکڑ، جاوید اعوان، نثار خان اچکزئی، عبدالوہاب اٹل سمیت دیگر بھی موجود تھے، جمال شاہ کاکڑ نے مسلم لیگ(ن) کے مرکزی قائد میاں نواز شریف، صدر میاں شہباز شریف اور مریم نواز کا پیغام اور اظہار افسوس شہداء کے لواحقین اور ہزارہ برداری کے عمائدین تک پہنچایا انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی دین مذہب نہیں ہے سانحہ مچھ جیسے واقعات صوبے کا امن اور بھائی چارہ خراب کرنے کی مذموم سازش ہیں جسے صوبے کی تمام اقوام کو ملکر اتحاد و اتفاق سے ناکام بنانا ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کا مسئلہ کسی ایک قوم یا فرقے نہیں بلکہ ہر طبقہ اس ناسور سے متاثر ہوا ہے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب ملکر شرپسند عناصر کی سرکوبی اور نامعلو م عناصر کو معلوم کریں۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) سانحہ مچھ کے لواحقین اور ہزارہ برداری کیسا تھ کھڑی ہے اور کسی بھی صورت انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں