استنبول میں جامعہ کے نئے ریکٹر کے سیاسی تقرر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

استنبول :ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں سیکڑوں افراد نے ملک کی تاریخی بڑی یونیورسٹی کے نئے ریکٹر کے تقرر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور دعوی کیا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوآن نے یکم جنوری کو سیاسی بنیاد پر ملیح بولو کو جامعہ بوغازی چی کا ریکٹر مقرر کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملیح بولو نے ترکی میں 2015 میں منعقدہ انتخابات میں صدر ایردوآن کے زیر قیادت حکمران جماعت انصاف اور ترقی (آق)کے ٹکٹ پر بہ طور امیدوار حصہ لیا تھا اور جماعت سے وابستگی کی بنا پر ہی انھیں ممکنہ طور پر جامعہ کا ریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ایک ہزار سے زیادہ افراد نے ریکٹر کے تقرر کے خلاف جامعہ کے کیمپس کے باہر ریلی نکالی

اپنا تبصرہ بھیجیں