کوہلومیں گاڑی الٹنے سے ضلعی ناظم صحت بارکھان جاں بحق

کوہلو: کوہلومیں گاڑی الٹنے سے ضلعی ناظم صحت بارکھان جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی ناظم صحت بارکھان رات کے وقت کوئٹہ سے بارکھان جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کوہلو کے تحصیل ماوند کے قریب پہاڑی علاقے میں روڈ سے نکل کر کھائی میں جاگری ہے جس کے نتیجے میں ضلعی ناظم صحت بارکھان نیاز بگٹی موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ان کے ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے ہیں ضلعی ناظم صحت بارکھان کی نعش اور زخمی ڈرائیور کو سبی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے حادثہ پہاڑی علاقے میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں