مٹھی میں مزید 3 نومولود انتقال کرگئے

مٹھی:سول ہسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید 3 بچے انتقال کر گئے۔محکمہ صحت تھرپارکر کے مطابق مرنے والے بچوں کی عمریں 3 ماہ، 2 ماہ اور ایک نومولود ہے، بچوں کا تعلق دیہی علاقوں سے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق رواں سال مرنے والے بچوں کی تعداد 6 ہو گئی، تھر کے ہسپتال میں 50 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں