حب، مسلح تصادم میں دو افراد زخمی
حب،حب شہر کے قریب ماربل سٹی میں موبائل فون ایزی لوڈ دکان پر دو گروپوں میں تصادم ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے دو افراد زخمی،ہوائی فائرنگ بھی کی گئی پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز حب شہر کے قریب بھوانی کے مقام پر قائم گڈانی ماربل سٹی میں قائم فون ایزی لوڈ کی دکان پر گاہکوں اور دکاندار میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا جس میں لاٹھیوں اور ڈنڈوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر حب سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دو افراد کو گرفتار کرلیا۔
Load/Hide Comments