لورالائی میں دکی سے لاپتہ،عبد الرازق نامی شخص کی لاش برآمد
دکی(نامہ نگار)لورالائی کے علاقے ملک سلیم باغ کے قریب سے لاش برآمد ہوگئی ایس ایچ او صدر شریف موسی خیل کے مطابق لاش کی شناخت دکی کے لاپتہ ہونے والے شخص عبدالرازق قوم زرگر ساکن یارو شہر دکی کے نام سے ہوگئی ہے۔ایس ایچ او کے۔مطابق مقتول کو ایک گولی مارکر کر ہلاک کیا گیا ہے۔مقتول کے جیب میں کچھ سونا بھی پڑا ہوا ہے۔ایس خاندانی ذرائع کے مطابق عبدالرزاق دو دن سے لاپتہ تھے۔وہ لورالائی میں زرگر سونار کا کام کرتے تھے۔عبدالرازق نے دودن قبل آخری بار لورالائی سے دکی موٹر سائیکل پر روانہ ہونے کے وقت پٹھانکوٹ سے رابطہ کرکے دکی آنے کا کہا تھا۔لاش کو سول ہسپتال لورالائی منتقل کردیا گیا
Load/Hide Comments


