ٹرمپ کی دوسرے سرکاری اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی کوشش ٹوئٹر نے ناکام بنادی

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسرے سرکاری اکانٹ پوٹس سے ٹوئٹ کی کوشش ٹوئٹر نے ناکام بنادی۔امریکی صدر کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس کو ٹوئٹر نے فوری طور پر بلاک کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق پوٹس اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی متعدد ٹوئٹس کو فوری بلاک کردیا گیا ہے۔ٹرمپ کی جانب سے پوٹس اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ٹوئٹس میں ٹرمپ نے ٹیک کمپنی، ڈیموکریٹس پر تنقید کی تھی۔ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہاکہ ٹوئٹر کا پابندی لگانا کمیونیکیشن ایکٹ 230 کی خلاف ورزی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹس میں نومنتخب جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے انکا رکیا تھا۔امریکی ایوان نمائندگان نے جوبائیڈن کی بطور امریکی صدر فتح کی توثیق کردی ہے اور اب ٹرمپ کے اقتدار کے چند روز ہی باقی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں