سیکورٹی خدشات،جعفر ایکسپریس کو سبی سٹیشن پر روک لیا گیا
کوئٹہ:پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظرسبی اسٹیشن پر روک لیا گیا ٹرین دھند کے باعث سات گھنٹے کی تاخیر سے سبی پہنچنی تھی اتوار کو چمن پسینجر کو منسوخ کرکے اس کی بوگیوں میں پشاورجانے والے جعفرایکسپریس کے مسافروں کو سبی پہنچایا جائے گا ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے کوئٹہ انے والی جعفر ایکسپریس پنجاب میں دھند کے باعث سات گھنٹے تاخیر سے سبی پہنچی تو سیکورٹی حکام نے ٹرین کو سیکورٹی خدشات کی بنا پر سبی اسٹیشن پر روک لیا گیاریلوے حکام کے مطابق آج صبح کوئٹہ سے پشاور جانے والے مسافروں کو جمن پسینجر کی بوگیوں میں سبی لے جایا جائے گا اور سبی سے جعفرایکسپریس اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوسکے گی ریلوے حکام نے اتوار کو چمن جانے والی چمن ٹرین منسوخ کردی ہے۔
Load/Hide Comments


