فریکوئنسی اچانک 50 سے 0 پر آنے سے بریک ڈاؤن ہوا، ترجمان پاور ڈویژن
ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام کی فریکوئنسی 50 سے 0 پر آنے کی وجہ سے ملک میں بجلی غائب ہوئی۔ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ فریکوئنسی صفر پر کیوں آئی، اس کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ٹیمیں اپنے اپنے اسٹیشن پر پہنچ چکی ہیں۔
پاکستان میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، کئی شہر تاریکی میں ڈوب گئےترجمان پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر پاور عمر ایوب بجلی بحالی کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں، اور عوام سے تحمل کی اپیل ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ فریکوئنسی گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments


