موسی خیل میں جنگلات کو آگ لگا دی گئی، جنگلی حیات کو خطرات لاحق
موسی خیل(انتخاب نیوز) بلوچستان کے علاقے موسی خیل میں جنگلات کو آگ لگا دی گئی جس سے سوکھی گھاس آگ کی لپیٹ میں آ گئے، آگ لگنے کی وجہ سے جنگلات جل رہے ہیں جس سے اطلاعات ہیں کہ ان جنگلات کے اندر موجود جنگلی حیات کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے، عینی شاہدین کے مطابق آگ کے شعلے کوہ سلیمان کے دور دراز علاقوں سے دکھائی دے رہے ہیں۔ علاقائی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر آگ پر قابو نہیں پایا گیا تو خدشہ ہے کہ آگ پورے جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے بڑے پیمانے پر نقصانات پہنچا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا میں صارفین حکومت سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ آگ بجانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں تاکہ آگ کو قابو میں لایا جائے۔ آگ سے سب سے زیادہ خطرات جنگلات میں موجود جنگلی حیات کو ہے ۔
Load/Hide Comments


