بلوچستان کانہ پہلے والی وارث تھا نہ اب ہے،ہدایت الرحمٰن بلوچ
کوئٹہ: جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ مدینہ کے اسلامی ریاست بنانے والوں نے بلوچستان کو پیچھے بہت پیچھے دکھیل دیابلوچستان کانہ پہلے ولی وارث تھا نہ اب ہے۔حکمرانوں کو صرف بلوچستان کے وسائل سے سروکارہے انہیں عوامی مسائل پریشانی بے روزگاری سے کوئی سروکارنہیں۔بلوچستان کو لوٹنے وتباہ کرنے والے سابقہ وموجودہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں ہیں جماعت اسلامی ہی بلوچستان کو ساحل ووسائل سے فائدہ اُٹھانے کا موقع دیکر صوبے سے غربت مہنگائی وبے روزگاری کاخاتمہ کردیگی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے دورہ تربت کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے سابقہ حکمرانوں نے لوٹ مار کا کوئی پوچھنے والا نہیں ہر طرف لوٹ مار کے باوجوداحتساب کے ادارے خاموش ہیں دیگر صوبوں کی نسبت بلوچستان میں بدعنوانی،بے روزگاری،مہنگائی بہت زیادہ ہیں مگر حکمران غافل سب ٹھیک ہے کی رٹ لگارہی ہے مدینہ کی اسلامی ریاست کے دعوے دار گزشتہ عرصہ میں ایک قدم بھی اس طرف نہیں اٹھا سکے بلکہ حالات بد سے بد ترین کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ملک بری طرح سیاسی گرداب میں پھنس چکاہے۔ حکومت کے اقدامات خود اس کی سیاسی کشتی کو ڈبونے کی طرف لے جارہے ہیں۔ اس حقیقت سے انکار کرنا ممکن نہیں کہ آئی ایم ایف عملی طور پر ملک کی پالیسیوں اور مسائل پر قابض ہے۔ سودی نظام کے ہوتے ہوئے ملک کو مسائل سے چھٹکارادلانا عملی طور پر ممکن نہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت سود کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے خود داری کی پالیسی کے ساتھ اپنا پہلا قدم اٹھائے۔


