ٹرمپ پاک بھارت مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرینگے، وائٹ ہاؤس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ بھارت میں نریندرمودی سے مسئلہ کشمیر، پاک بھارت مذاکرات کی بحالی اور بھارتی حکومت کی جاری کردہ متنازعہ شہریت قانون پر گفتگو کریں گے، صر ٹرمپ مودی کو متنازعہ قانونی شہریت پر امریکی تشویش سے بھی آگاہ کریں گے۔ ہفتے کے روز امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی جانب سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کا دورہ کر رہے ہیں دورے میں بھارت سے جہاں اقتصادی اور دیگر امور پر گفتگو ہوگی اور معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ کے دورہ بھارت اور مسئلہ کشمیر پر بھی گفتگو کی جائے گی اور بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی سے پاک بھارت کشیدگی میں کمی اورمذاکرات کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ اپنے دورے میں بھارتی وزیر اعظم کو متنازعہ شہریت قانون پر امریکی تشویش سے بھی آگاہ کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں