لورلائی، پی ڈی ایم جلسہ کے بعدموبائل فون سروس بند کی گئی
کوئٹہ :پی ڈی ایم کا لورالائی میں جلسہ، اختتام کے بعد موبائل فون سروس بند کردیا گیا تفصیلات کے مطابق بدھ کو بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام جلسہ کے حوالے سے سیکورٹی صورتحال حال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے محکمہ داخلہ کو لورالائی میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کی درخواست کی تھی پی ڈی ایم کی جانب سے 11بجکر 45 منٹ پر جلسہ شروع کیا گیا اور 3 بجے آخری مقرر نے اپنا تقریر ختم کیا جلسے کے اختتام پر موبائل فون سروس معطل کی گئی جو شام 6 بجے تک معطل رہی۔
Load/Hide Comments


