مولانا فضل الرحمٰن کے نام پر اختلافات، وفاق المدارس العربیہ کے انتخابات ملتوی
دیوبند مسلک سے تعلق رکھنے والے مدارس کی تنظیم وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے انتخابات اندرونی اختلافات کے سبب غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
یہ انتخابات لاہور میں 16 اور 17 جنوری کو منعقد اجلاسوں میں ہونے تھے جہاں ملک بھر سے 1256 اراکین مجلس عمومی اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرتے ہوئے آئندہ پانچ سالوں کے لیے تنظیم کے صدر اورجنرل سیکریٹری کا انتخاب کرنے والے تھے۔
تاہم تنظیم کی جانب سے 13 جنوری کو ایک اعلامیے میں "موسمی حالات اور سیکیورٹی خدشات” کو جواز بناتے ہوئے اجلاسوں کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
البتہ مدرسہ منتظمین اور ماہرین کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی بحیثیت تنظیم صدر نامزدگی کی خبروں کے سبب اس مرتبہ دیوبندی مدراس کی نمائندہ تنظیم کے انتخابات اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


