پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر مریم نواز کی شدید تنقید

ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جارہی ہے، کیا ہم گھر بیٹھ کر آپ کے مظالم دیکھتے رہیں؟ بالکل نہیں، مریم
نئے سال کے پہلے مہینے میں دو بار پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے شدید تنقید کی ہے۔
وفاقی حکومت نے ایک ماہ کے دوران دوسری بار پیٹرول مہنگا کردیا
اپنے بیان میں مریم نے کہا کہ ’اسی ماہ دوسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جارہی ہے‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ آپ پوچھتے ہیں کہ اپوزیشن کیا چاہتی ہے؟ اپوزیشن عوام کو آپ کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہیں۔ کیا ہم گھر بیٹھ کر عوام پر آپ کے مظالم دیکھتے رہیں؟ بالکل نہیں!‘

اپنا تبصرہ بھیجیں