ترک صدر کو کورونا وائرس سے بچا ؤکیلئے ویکسین لگا دی گئی

انقرہ :ترکی کے صدر طیب اردوان کو عالمی وبا کورونا وائرس سے بچا کیلئے ویکسین لگا دی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر اردوان کو دارالحکومت انقرہ کے اسپتال میں کورونا وائرس کا ٹیکہ لگایا گیا۔ٹیلی گرام پر جاری اپنے پیغام میں طیب اردوان نے کہا کہ انہوں نے بخیریت ویکسین لگوا لی۔اس موقع پر صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترکی میں تاحال 2 لاکھ 56 ہزار افراد کو ویکسین دی جاچکی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں