ایوانکااورکشنر پر انوکھے انداز سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام
واشنگٹن:امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور داماد کشنر پر انوکھے انداز سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات سامنے آئے ہیں، دونوں کی سیکیورٹی پر تعینات خفیہ ایجنٹس کے باتھ روم استعمال کیلئے کے لیے 1 لاکھ 44 ہزار ڈالر (23 کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد رقم کرائے کے اسٹوڈیو اپارٹمنٹ کی مد میں بہا دی گئی۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایوانکا اور کشنر نے خفیہ ایجنٹس پر اپنے پر تعیش گھر کے باتھ روم استعمال کرنے پر پابندی لگا رکھی تھی، خفیہ ایجنٹس سڑکیں، فٹ پاتھ، پبلک ٹوائلٹس اور قریبی مقامات استعمال کرتے رہے۔ہمسایوں کی شکایت پر گھر کے قریب 3 ہزار ڈالر ماہانہ کرائے پراسٹوڈیو اپارٹمنٹ لیا گیا، یوں اب تک 1 لاکھ 44 ہزار ڈالر یعنی 23 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد رقم کرائے کی مد میں بہا دی گئی ہے، جبکہ وائٹ ہاوس نے خبر کی تردید کی ہے۔ا
Load/Hide Comments


