فوج میں بد کاری کو جرم ہی سمجھا جائے،بھارتی حکومت کا سپریم کورٹ میں موقف
نئی دہلی :بھارتی حکومت نے سپریم کورٹ میں دائرکردہ ایک عرضی میں کہا ہے کہ فوج میں بد کاری کو جرم ہی رہنے دیا جائے ورنہ اس سے فوج کا ڈسپلن متاثر ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے سن 2018 میں غیر ازدواجی جنسی تعلقات کو جرم کے دائرے سے نکال دیا تھا لیکن فیصلے کے تین برس بعد مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ فوج میں ایڈلٹری کو جرم ہی رہنے دیا جائے۔
Load/Hide Comments


