ترکی جانے کا خواہش مندپنجاب کا رہائشی نوجوان رقم ختم ہونے پر سریاب پولیس تھا نے پہنچ گیا

کوئٹہ:ترکی جا نے کا خواہش مند صو بہ پنجا ب کے علا قے ساہیوال کا رہا ئشی نو جوان رقم ختم ہو نے پر سریا ب پولیس تھا نے پہنچ گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز پنجا ب کے علا قے ساہیوال کے رہا ئشی نوجوان مینار احمدسریاب تھانے آیا اور بتایاکہ وہ ساہیوال کا رہائشی ہے اسے دوست ایجنٹ کے ذریعے ترکی لے جا نے کیلئے کو ئٹہ لیکر آئے ان کے پاس رقم اور زیورات تھے تاہم کئی روز یہاں مقیم رہنے کے بعد ان کے پاس مو جو د نقدی اور زیورات والی رقم ختم ہو گئی بلکہ جن دوستوں کے ہمراہ وہ کو ئٹہ آئے تھے وہ بھی انہیں چھوڑ گئے ہیں اس لئے اسے ان کے گھر پہنچایا جا ئے پولیس نے نوجوان کی اہل خانہ سے رابطہ کر کے انہیں نو جوان کی کو ئٹہ میں مو جودگی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں