الجزائر میں گھریلو ساختہ بم کا دھماکا، پانچ شہری ہلاک
الجزائرسٹی:الجزائر کے مشرقی علاقے میں جمعرات کے روز ایک گھریلوساختہ بم کے دھماکے میں پانچ شہری ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الجزائر کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ صوبہ تبسہ میں سڑک کے کنارے نصب بم کار کے گذرنے کے بعد پھٹ گیا جس سے کار میں سوار تمام پانچ افراد مارے گئے۔
Load/Hide Comments


