وزیر تعلیم بلوچستان امتحانی مراکز میں سہولیات کی عدم فراہمی پر ناراض، انکوائری کرنے کا حکم
کوئٹہ،صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہاہے کہ محکمہ تعلیم میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کرلیا ہے جن اسکولوں میں سہولیات کا فقدان ہیں ان کی معاونت کی جائیگی کچلاک بوائز ہائی سکول کے امتحانی سینٹر میں نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے والے طلبا اور سپرنٹنڈنٹ اور دیگر عملے کے خلاف انکوائری کرنے کا حکم دیدیا ان خیالات کااظہارانہوں نے کچلاک اور پشین میں امتحانی مراکز کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر تعلیم نے کچلاک بوائز ہائی سکول کے امتحانی سینٹر میں نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے والے طلبا اور سپرنٹنڈنٹ اور دیگر عملے کے خلاف انکوائری کرنے کا حکم دیدیا اور کچلاک اسکول پرنسپل کو نوٹس جاری،بچے زمین پر بیٹھ کر پیپر دے رہے تھے امتحانی مراکز میں سہولیات کی عدم فراہمی پر ناراضگی کااظہار کیا گیا طلبا کو دوران امتحان ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی گئی صوبائی وزیر تعلیم نے ماڈل ہائی اسکول پشین کے دورے کے موقع پر سہولیات کی عدم فراہمی اور امتحانی مرکز میں غیر زمہ داری پر برہمی کا اظہار کیا گیا سکول پرنسپل اور امتحانی عملے کے خلاف کاروائی کا حکم دیا گیا