جس لڑکی کو پسند کرتا تھا وہ اب دادی بن چکی ہے، سلمان خان

ممبئی: دبنگ خان کے مداحوں کو ہمیشہ سے ہی تجسس رہا ہے کہ سپراسٹار شادی کیوں نہیں کررہے بالآخر 55 سالہ اداکار نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتاہی دی۔بالی ووڈ اداکار دبنگ خان بھارتی فلم انڈسٹری کے واحد سپر اسٹار ہیں جنہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی جب کہ اداکاروں سے لیکر مداحوں تک سب کو ہی بے صبری سے انتظار ہے کہ سلو میاں کب شادی کا اعلان کریں گے تاہم 55 سالہ اداکار ابھی بھی شادی کے موڈ میں نہیں اور وہ شادی کیوں نہیں کرنا چاہتے بالآخر خود انہوں نے وجہ بتادی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس سیزن 13 کے دوران سلمان خان نے شو میں اجے دیوگن اور ان کی اہلیہ کاجول کو مدعو کیا تھا، شو میں ایک گیم کھیلتے ہوئے سلو میاں نے کہا کہ ایک لڑکی تھی جس کو میں پسند ضرور کرتا تھا تاہم کبھی اس لڑکی سے اظہار نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں