دنیا میں کورونا وائرس سے اموات 20 لاکھ 31 ہزار ہو گئیں
دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 49 لاکھ 61 ہزار 696 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 20 لاکھ 31 ہزار 129ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 51 لاکھ 52 ہزار 138 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 11 ہزار 690 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 کروڑ 77 لاکھ 78 ہزار 429 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 5 ہزار 261 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 43 لاکھ 6 ہزار 43 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 95 لاکھ 57 ہزار 138 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 28 ہزار 850 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 43 لاکھ 43 ہزار 644 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 52 ہزار 311 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 5 لاکھ 58 ہزار 710 ہو گئی۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 9 ہزار 350 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 84 لاکھ 56 ہزار 705 تک جا پہنچی ہے


