قرض کے عوض جہاز کو روکنا حکومت کے لیے شرم کا مقام ہے، ڈاکٹرحئی بلوچ

اوستہ محمد:ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے پہلی مرتبہ ہمارے جہاز کوانڈونیشیاء جیسے ملک نے قرض کی خاطر روکا ہے اس حکومت کے لیے شرم کی بات ہے۔یہ آئی ایم یعنی ورلڈ بینک کی حکومت ہے۔پٹرول کی قیمت بڑھا کر غریب عوام پر ظلم کیا ہے۔یہ حکومت جھوٹی حکومت ہے پی ڈی ایم کی مکمل حمایت کرتا ہوں لیکن پی ڈی ایم والے اپنے میں تضاد پیدا نہ کریں ان خیالات کا اظہار نیشنل ڈیموکریٹ پارٹی کے قائد و بزرگ سیاستدان ڈاکٹر عبدالحی بلوچ نے آن لائن سے باتیں کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک تباہی کی طرف جا چکاہے اور جھوٹ پر بنی حکومت جھوٹ کے سوا کچھ نہیں بول رہی ہے۔ مہنگائی جو اس حکومت میں بڑھی کے جس کا کوئی مثال نہیں لیکن ملبہ سابقہ حکومت پر ڈال رہا ہے۔اس حکومت کو وطیرہ ہے جھوٹ بولنا۔انہوں نے کہا کہ ملیشا جو دوست ملک ہے اس نے قرض میں جہاز روکا پا کستان کا۔پی ڈی ایم کے سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ جموریت کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں اور عوام بھی ان کے ساتھ ہے میں بھی میری پارٹی بھی ان کی مکمل حمایت کرتی ہے لیکن ان کو ایک ہوکر بات کرنی چاہیے اگر ایک ہوکر بات نہیں کریں گے تو فائدہ نہیں ڈاکٹر عبدالحی بلوچ نے مزید کہا کہ چاروں صوبوں کے قوم پرست پارٹیوں کے رہنماوں کو چاہیے کہ وہ حقیقی جموریت کے لیے ساتھ دیں اورایک سوچ کر کے ملکر جدو جہد کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اٹھارویں ترمیم بھی غیر جموری قوتوں کو ناگوارا ہے ہمیں اٹھارویں ترمیم کے تحت بھی حقوق نہیں مل رہا جیسے بلوچستان کے ساحلاور سندھ کے جزیروں پر وفاق قبضہ کر رہی ہے جعکہ ترمیم کے مخالفت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی بقا اور سالمیت کی خاطر سب سیاسی جماعت ملکر ایک قوت بنکر جموریت کو پروان چڑھائیں۔باقی ملک کا بیڑا غرق ہو رہا ہے اسے بچانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ورلڈ بینک آء ایم ایف کی حکومت ہے وہ جو اس حکومت کو کہتا ہے ویسے یہ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں