مالاکنڈ، نوشہرہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
پشاور :خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، مالاکنڈ، نوشہرہ مہمند، شبقدر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 198 کلو میٹر تھی،زلزلے کا مرکزکوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
Load/Hide Comments


