کیپٹل ہل حملے میں ملوث 300 افراد کی شناخت
واشنگٹن: امریکا میں کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والے کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہوگیا، سیکیورٹی اداروں نے حملے میں ملوث 300 افراد کی شناخت کرلی۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے سرکاری عمارت پر حملہ کرنے اور جوبائیڈن کی فتح کا باضابطہ اعلان روکنے کی کوشش کی تھی۔ قائم مقام اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث 300 افراد کی شناخت کرلی گئی، کانگریس پر حملے کی ایک لاکھ چالیس ہزار ویڈیوز اور تصاویر جمع ہوچکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہنگامہ آرائی اور حملے سمیت دیگر جرائم کے تحت 98 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، ایف بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ کیپٹل ہل حملے مین ملوث 100 افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ فیڈرل بیورو آف انسویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ گرفتار میں فوج سمیت دیگر انتظامی محکموں کے سابق اہلکار بھی شامل ہیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران ارکان کانگریس کے قتل کی سازش کا الزام لے لیا گیا۔


