بلاول کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں اس لیے وہ شریک نہیں ہوئے، مریم نواز
اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے کہا ہے کہ مجھے اجلاس میں شرکت کی خصوصی طور پر دعوت دی گئی،بلاول کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں اس لیے وہ شریک نہیں ہوئے۔پیر کو پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے مریم نواز مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچیں تومولانا اسعد محمود، مفتی ابرار احمد نے استقبال کیا۔ ایک سوال کے پی ڈی ایم سست ہوتی کیوں دیکھائی دے رہی ہے تو اس پر مریم نواز نے کہا کہ کیا حکومت تیز ہو رہی ہے۔بلاول بھٹو کے اجلاس میں شریک نہ ہونے کے حوالے سے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ بلاول اسٹیئرنگ کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں اس لیے وہ نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کی خصوصی طور پر دعوت دی گئی۔#/s#
Load/Hide Comments


