شکیلہ نوید کے گھر کے تالے توڑنے کی مذمت، حکومت نام کی کوئی شئے نہیں، نیشنل پارٹی
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار کے گھر پر تالے توڑنے چادر وچار دیواری کی پامالی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت کی امن وامان سمیت بلوچستان میں گورننس کی صورتحال ناقص و بدترین ہے۔ایم پی اے ہاسٹل میں رکن اسمبلی کی رہائش گاہ کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔لیکن حکومت و انتظامیہ خاموش و مجرمانہ غفلت کا مرتکب ہوتے ہیں۔جو افسوسناک و قابل مزمت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں عملاً حکومت نام کی شے نہیں۔اخبارات اور سوشل میڈیا میں دعوے کرنے سے گورننس نہیں ہوتی ہے۔گورننس کیلیے بصیرت اور ترجیحات کی ضرورت ہوتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ رکن اسمبلی کی رہائش گاہ اسمبلی کے احاطے میں محفوظ نہیں تو باقی بلوچستان و عوام کا اللہ ہی حفاظت کرے۔سلیکٹڈ حکمرانوں کی بس کی نہیں۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی واقع کی بھرپور مزمت کرتی ہے اور بلوچستان اسمبلی کے حزب اختلاف کی جماعتوں کو اصل محرکات کو سامنے لانے کیلیے بھرپور احتجاج کریں۔


