سانحہ 8 اگست نے بلوچستان کو درد و خون سے لے پت کردیا،ڈاکٹرمالک بلوچ

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالماک بلوچ نے فداء محمد دشتی مرکزی فنانس سیکرٹری اور علی احمد لانگو صوبائی سیکرٹری اطلاعات کے ہمراہ شھید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شہداء 08 اگست ڈیجیٹل لائبریری کا دورہ کیا اس موقع پر ممتاز سماجی شخصیت و ماہر سرجن اور چیئرمین شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن پروفیسر ڈاکٹر لعل خان کاکڑ اور سیکرٹری شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن و سربراہ مجلس فکر و دانش عبدالمتین اخونزادہ نے استقبال کیا اور ایس بی ایم کے فاؤنڈیشن کے رضاکاروں ثناء اختر، رابعہ نظر اکرام اللہ کاکڑ،خالد خان کاکڑ محمد آصف اور دیگر نے گلدستہ پیش کرکے خوش آمدید کہا اور لائبریری کے مختلف شعبوں خواتین لابی،ڈیجیٹل سیکشن اور اکیڈمک آفس و مین شہداء 08 اگست کوریڈور کا تفصیلی وزٹ کرایا اور بریفننگ دیااس موقع پر ڈاکٹر لعل خان کاکڑ نے بتایا کہ شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن کے تحت معاشرتی ترقی اور سائنسی بیانیے کی تشکیل کے لئے پہلے قدم کے طور پر شہداء 08 اگست ڈیجیٹل لائبریری کوئٹہ کا قیام عمل میں لایا گیا اور بچوں و بچیوں کے لئے سماجی و معاشرتی ترقی کے راستے کھولنے کی کوشش قرار دیا جاسکتا ہے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ 8 اگست نے بلوچستان کو درد و خون سے لے پت کردیا۔انصاف کا قتل کرکے باشعور و پڑھے لکھے نسل کو چھین کر بلوچستان کو صدیوں پیھچے دھکیل دیا۔سانحہ 8 اگست کا درد بھرا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی و سماجی شعور اور آگاہی و دانش کے لئے معاشرے کی زور آور قوتوں اور ریاست میں تعلیم و دانش اور ترقی و خوشحالی کے لئے منفی و علم مخالف مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا چاہیے علم دوستی اور تجارت کا فروغ ہی ہمارے بقاء و زندگی کی علامت ہے تعلیم دوستی اور تجارت میں آسانیاں پیدا کرنے اور کوالٹی اسکلز کی رجوع میں کردار ادا کرنے کا وقت ہے شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن کی خدمات لائق تحسین ہے ہمیں بطور معاشرے اس طرح کی مثبت و ثمر بار سرگرمیوں کی سپورٹ کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اداروں کے قیام اور مستحکم کرنے سے ہی 8 اگست سے پیدا ہونے والے خلا کو پر کیا جاسکتا ہے۔نیشنل پارٹی شہداء 08 اگست کے کاز اور معاشرتی ترقی کے لئے شہید باز محمد کاکڑ ایڈوکیٹ،شہید قاہر شاہ ایڈوکیٹ،شہید قاضی بشیر بلوچ،شھید چاکر رند ایڈووکیٹ،شھید سنگت جمال الدینی ایڈووکیٹ سمیت تما م قابل ِ احترام اور قابل فخر شہداء وطن کے خدمات اور شہادت پر سلام عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کی مشن کی خاطر ہر طرح کی معاونت کے لئے نیشنل پارٹی کی پوری تنظیم تیار ہے ضرورت ہے کہ صوبے کے مال داروں اور پرعزم شخصیات کو لائبریری بناؤ نسلیں بچاؤ کے سلوگن کو اختیار کرنے چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں