مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو احتجاج کو وسعت دینگے، میٹروپولیٹن ایمپلائز

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) میٹرو پولیٹن ایمپلا ئز ایسوسی ایشن کو ئٹہ کی جا نب سے اپنے 15نکا تی چا رٹر آف ڈیمانڈ کے سلسلے میں احتجاجی کیمپ جمعہ کے روز بھی جا ری رہا۔جہاں ملازمین کی بڑی تعداد پنے مطا لبات کے حق میں احتجاج پر بیٹھے رہے ایپکامیٹرو پولیٹن کا رپوریشن نے بھی ایمپلا ئز ایسو سی ایشن کے مطالبا ت کی حما یت کی اور کہا کہ ایڈمنسٹریٹرتسلیم شدہ مطا لبا ت پر عمل در آ مد کیلئے اقداما ت اٹھا ئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میٹرو پولیٹن کا رپوریشن ایمپلا ئز ایسوسی ایشن کو ئٹہ کی جا نب سے صدر ڈاکٹر عبدالحکیم اور جنرل سیکرٹری ذوالفقار ایم گل کی قیادت میں اپنے 15نکا تی چارٹر آف ڈیما نڈ کے حق میں احتجا جی کیمپ لگا یا گیا اس موقع پر احتجاجی کیمپ کے شرکا ء کا کہنا تھا کہ ان کے تما م مطا لبا ت جا ئز اور تسلیم شدہ ہیں ایڈمنسٹریٹر ان کے پاس آ کر دیکھیں اگر ان کے مطا لبا ت بر حق نہ ہو ئے تو وہ نو کری چھوڑ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہما رے 15نکا تی چا رٹر آف ڈیمانڈ پر عمل در آ مد ممکن بنا نے کے لئے اقداما ت نہ کئے گئے تو ملازمین اپنے احتجاج کو وسعت دینے پر مجبور ہوں گے۔اس موقع پر ایپکا میٹروپولیٹن کا رپوریشن نے ایمپلا ئز ایسوسی کے مطا لبا ت کی حما یت کی اور کہا کہ ایڈمنسٹریٹر ملازمین کے منظور شدہ مطالبا ت پر عمل در آمد کیلئے اقدامات اٹھا ئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایڈمنسٹریٹر نے ایک مخصوص لا بی کے کہنے پر ایمپلا ئز ایسوسی ایشن کے جا ئز قرار دئیے جا نے والے مطالبات کو ردی کی ٹوکری کی نذر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں