درآمد جاری،کاشتکاروں کاٹماٹر کی فصل کوہل چلاکر تلف کرنیکااعلان
پنگریو:مقامی ٹماٹرمنڈیوں میں آنے کے باوجودٹماٹروں کی درآمدکا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کے باعث کاشتکاروں کی بڑی تنظیم سندھ آبادگاربورڈ کے رہنماں نے اپنے ٹماٹر احتجاجی طورپرتلف کرنے کااعلان کیا ہے،اس ضمن میں سندھ آبادگاربورڈ کے رہنماں عمران بوذدار اور اسلم مری نے بتایاکہ وفاقی حکومت سندھ کے کاشت کاروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے، صوبے میں ٹماٹروں کی بھرپور فصل اترنے کے باوجودایران اور دیگرممالک سے ٹماٹردرآمد کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے منڈیوں میں ٹماٹروں کے نرخ انتہائی کم ہوگئے ہیں اور کاشتکاروں کے اخراجات پورے نہیں ہورہے۔
Load/Hide Comments


