عراق میں داعش کا حملہ، رضاکار فورس کے 11 ارکان جاں بحق

بغداد:عراق میں داعش کے حملے میں رضا کار فورس حشدالشعبی کے 11 ارکان جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایاکہ ایک گروپ نے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع صوبہ صلاح الدین میں حملہ کیا۔واضح رہے کہ عراق میں دو روز پہلے بھی خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 32 افراد مارے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں