لاہور: گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر فائرنگ سے 3 بھائی زخمی
لاہور کے علاقے حبیب اللہ روڈ پر گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر فائرنگ سے 3 بھائی زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ ریس کورس کی حدود حبیب اللہ روڈ پر 3 بھائی فہد، فیضان اور صہیب اپنی والدہ کو اسپتال سے لے کر آئے۔
والدہ کو گاڑی سے اتارنے کے دوران وہاں موجود ایک شخص ہمایوں گجر نے انہیں گاڑی ہٹانے کا کہا اور تکرار بڑھی تو ہمایوں گجر نے فائرنگ کر دی۔
پولیس نے بتایا کہ گولیاں لگنے سے تینوں بھائی زخمی ہو گئے جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر کے ملزم ہمایوں گجر کو حراست میں لے لیا۔
Load/Hide Comments


