وفاق صوبے کو سمتوں اور قومیتوں کے نام پر تقسیم کرنا چاہتاہے،امان کنرانی
کوئٹہ: سپریم کورٹ با ر ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بسنے والی تمام اقوام منفرد گلدستے کی مانند ہیں وفاق صوبے کو سمتوں، قومیتوں کے نام پر تقسیم کرنا چاہتے ہے جو کہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں،اپنے ایک بیان میں امان للہ کنرانی نے کہا کہ وفاق اور وزارت دفاع بلوچستان کو مختلف سمتوں،قومیتوں کے نام پر تقسیم اورخودساختہ طور پر جنوبی بلوچستان،پشتون بیلٹ کے نام سے منسوب کرکے اسے تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں بلوچستان میں بلوچ،پشتون خطے کے جزو لاینفک اور ایک جسم میں روح کی مانند ہیں صدیوں سے صوبے میں بسنے والی تمام اقوام جن میں ہزارہ،آباد کاربودوباش کا حسین امتزاج کاایک منفرد گلدستہ ہیں جنہیں ہم مختلف ناموں سے تقسیم کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور اس عمل کو مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک ہی خطہ ہے اس میں تبدیلی کا عمل کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے


