کریمہ بلوچ،میت کی منتقلی کے دوران خاندان کو اذیت دی گئی، شکیلہ نوید
کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بی این پی کی ایم پی اے شکیلہ نوید دہوار نے کہاکہ کریمہ بلوچ کے جسدخاکی کو کینڈا سے منتقلی کے وقت میں خود ائیرپورٹ پرموجود اور تمام صورتحال کی گواہ ہوں، خاندان کو اذیت دی گئی کریمہ کی میت کو 4گھنٹوں بعد صبح7بجے لواحقین کے حوالے کیاگیا اس دوران شہریوں کے ائیرپورٹ میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی اوربعدازاں میت کوسیکورٹی حصار میں آبائی علاقے منتقل کیاگیا انہوں نے کہاکہ کریمہ بلوچ نے مر کر بھی مقابلہ کیا آج پورے صوبے میں ان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے اور لوگ انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں،اس سے قبل ان کی دو بہنیں اور بہنوئی کبھی کارگو اور کبھی ٹرمینل کے چکر لگوائے گئے ایک میت کے ساتھ اتنا کچھ ہوسکتاہے اور زندہ لوگوں کے ساتھ کیاکچھ نہیں ہوسکتا،انہوں نے کہاکہ بلوچستان اسمبلی کے ایم پی اے لاجز میں واقع میری رہائش گاہ کے تالے توڑے گئے اور شواہد بھی کچھ نہیں ملے۔


