ہندوستان نے کشمیریوں سے ہر حق چھین رکھا ہے،مشعال ملک
اسلام آباد :کشمیری ررہنما مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ ہندوستان نے کشمیریوں سے ہر حق چھین رکھا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے کشمیریوں سے ہر حق چھین رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے کشمیریوں سے آزادی،جینے حتیٰ کہ سانس لینے کا حق بھی چھین رکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے حریت قیادت کو جیل میں بند رکھا ہے،یاسین ملک تہاڑ جیل میں قید ہیں،یاسین ملک کی جان کو خطرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ہزاروں نوجوان جیلوں میں قید ہیں،شہیدوں کی لاشیں نہیں دی جاتی کہ ہم دفنا سکیں،ہندوستانیوں کیا کشمیری انسان نہیں
Load/Hide Comments


