ژوب،لیویز کے تشدد کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، خواتین نے بھی شرکت کی

ژوب :والہ اکرم مندوخیل میں لیویز فورس کی جانب خواتین پر تشدد اور چاردیواری کی پامالی کے خلاف پاتکیزئی قوم مندوخیل کے بوڑھے،خواتین اور چھوٹے بچوں نے کلیوال شہید چوک پر احتجاجاً ٹائرجلاکرروڈ کو بلاک کردیا مظاہرین نے کہا کہ ہم چارسو سال سے کلی ولہ اکرم میں ایک باونڈری کے اندر آباد ہیں لیکن بعض بااثر لوگ ہمیں باربار تنگ کررہے ہیں اور ہمیں باونڈری کے اندر نہیں چھوڑتے کہ ہم سردی اور گرمیوں سے بچنے کیلئے کمرہ وغیرہ بھی نہیں چھوڑتے ہیں گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے چند بااثر لوگوں کی ایما پر ہمارے گھروں کی چاردیواری کی پامالی کی گئی ضلعی انتظامیہ نے ہمارے بچوں اور خواتین پر تشدد کیاگیا ایک طرف گاؤں کے بااثر لوگ دوسری جانب انتظامیہ کی ظلم اور ناانصافی کی وجہ سے تنگ آکر احتجاج پر مجبور کر رہے ہیں ہم مجبور ہوکر اپنے اپنے بچوں اور باعزت عورتوں کو شہر کے مین چوک پر بیٹھاکر احتجاج کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کا قصور یہ ہے کہ ہم کمزور اور لاچار ہیں انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کورکمانڈر بلوچستان آئی جی ایف سی، چیف جسٹس آف پاکستان،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ شیخ جمال خان مندوخیل اور دیگراعلیٰ حکام سے ہمدردانہ اپیل کی کہ ہمار یبوڑھے،خواتین اور بچوں تشدد اور گھر کی چاردیواری کی پامالی کا نوٹس لیں اور ہمارے بوڑھے خواتین اور بچوں رحم کھاکر ہماری مدد کریں، کیونکہ یہ لوگ ہمیں اپنے گھروں سے زبردستی اور طاقت کے ذریعے بے دخل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرضلعی انتظامیہ اور ان لوگوں کا ہمارے خواتین،بچوں اور بزرگوں کے ساتھ یہی رویہ رہاتو ہم لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام ترذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور ان ہی لوگوں پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں