میختر کے مقام پر ٹرانسپورٹرز کا احتجاج، شاہراہ بلاک
لورالائی: لورالائی ڈیرہ غازی خان روڈ میختر کے مقام پر ٹرانسپورٹروں نے بلاک کر دیا ٹرانسپورٹرز کے مطابق کسٹم حکام ان کے ٹرکوں سے تیل نکال کر پرائیویٹ پمپس پر بیجنے لگے ہیں انہوں نے کہا کہ کسٹم حکام کی اس ناروا عمل کے خلاف مین نیشنل ہائی وے ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دی دوڈ بند ہونے کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں رات بھر جس میں مسافر کوچز،پرائیویٹ گاڑیاں،ٹرک اور دیگر ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہی مسافر حضرات کے مطابق کئی گھنٹوں سے روڈ بندتھا اور انتظامیہ غائب ہونے کی وجہ سے انکو سخت اذیت اٹھانی پڑی۔انہوں نے کہا کہ کسٹم حکام کا یہ رویہ انتہائی نا مناسب ہے کہ وہ ٹرکوں سے غیر قانونی طور پر تیل اتار کر اسکو بیچتے ہیں انہوں نے کسٹم کے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے روزگار پر ڈاکہ ڈال کر اپنی جیبیں گرم کر نے والوں کا نوٹس لیں۔اور ذمہ داروں کے خلاف فوری ایکشن لیں تاکہ عوام کے لیے آئے روز روڈوں پر ٹریفک بند ہونے کا سلسلہ ختم ہوکیونکہ یہ نیشنل ہائی وے روڈ ہے اور گھنٹوں گھنٹوں روڈ بند ہونے سے ٹرانپورٹروں سمیت مسافروں مریضوں کو شدید مشکلات سے دو چار ہونا پڑتا ہے اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ٹرانسپورٹروں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبے تسلیم نہیں ہوئے تو اس کے بعد ٹرانسپورٹرز،گڈزٹرانسپورٹرز،اور عوام اس ظلم کے خلاف سخت ایکشن لے گے جسکی تما تر ذمہ داری کسٹم حکام پر ہوگی۔


