توہین عدالت کی درخواست پر وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ کو نوٹسز جاری

اسلام آباد:وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ کے خلاف توہین عدالت کا معاملہ.ممتاز قانون دان ساجد ترین ایڈووکیٹ اور قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی،سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے توہین عدالت کی درخواست منظور کرلی،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال، چیف سیکرٹری فضیل اصغر اور سیکرٹری خزانہ بلوچستان کو نوٹسز جاری کردئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں