نبیل گبول بھی نیب کے ریڈار پر آگئے
کراچی :پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول بھی نیب کے ریڈار پر آگئے۔نیب کراچی کی جانب سے نبیل گبول کو پیش ہونے کے لئے کال اپ نوٹس جاری کردیا۔وکیل کی جانب سے پیشی کی تاریخ آگے بڑھانے کے لیے درخواست دائر کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول کو بدھ کو کراچی آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تاہم اسلام آباد میں مصروفیت کی وجہ سے ان کے وکیل لیاقت علی خان نیب آفس میں پیش ہوئے۔
Load/Hide Comments


