تہہ تک پہنچنا ہے کورونا کس طرح پھیلا‘ وائٹ ہاؤس

واشنگٹن :امریکا نے کورونا وائرس کی ابتداء کی ٹھوس، شفاف اور عالمی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ترجمان وائٹ ہاؤس Psaki Jen نے کہا کہ لازمی ہے کہ ہم اس بات کی تہہ تک پہنچیں کہ کورونا وائرس کس طرح ظاہر ہوا اور پوری دنیا میں پھیل گیا۔انہوں نے کہا کہ حقائق جاننے کیلئے بائیڈن انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے۔ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ پر انحصار نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں