وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب دو گروپوں کے مابین فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد:وفاقی دارلحکومت میں وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب دو گروپوں کے مابین فائرنگ کے نتیجہ میں ایک جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں،لواحقین نے مقتول کی لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور بعدازاں انتظامیہ اور پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد لاش اٹھا لی گئی۔گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب اور تھانہ بنی گالا کی حدود میں تصدق شاہ اور فضیل نمبردار قبضہ گروپوں کے مابین فائرنگ ہوئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا اور تین زخمی ہوگئے،پولیس کی نفری موقع واردات پر پہنچنے کے باوجود فائرنگ کا سلسلہ بند نہ کروا سکی اور کئی گھنٹہ تک علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونجتا رہا ہے،جاں بحق ہونیوالے چوہدری گلبازکی لاش لواحقین نے راول ڈیم چوک پررکھ کر کئی گھنٹہ تک شدید احتجا ج کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں