پارلیمنٹ لاجز میں پریس کانفرنسز، میڈیا سے گفتگو پر پابندی عائد
اسلام آباد :پارلیمنٹ لاجز میں پریس کانفرنسز اور میڈیا سے گفتگو پر پابندی عائد کردی گئی۔قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے پارلیمنٹ لاجز کی انتظامیہ اور پولیس حکام کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔ہدایت نامے میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں اراکین پارلیمنٹ کی رہائش گاہیں ہیں جہاں پریس کانفرنسز اور میڈیا سے گفتگو پارلیمینٹرینز کے اہلخانہ کے لیے پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔ہدایت نامے میں کہا گیا کہ پریس کانفرنسز کے انعقاد سے اراکین کو سیکیورٹی خدشات بھی لاحق ہوتے ہیں، لہٰذا آئندہ پارلیمنٹ لاجز میں کسی قسم کی میڈیا ٹاک یا پریس کانفرنس منعقد نہیں ہوگی
Load/Hide Comments


